تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات، سوات میں ہونے والا جلسہ ملتوی

وات میں تحریک انصاف کی جانب سے ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ پارٹی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے اعلان ہوا تھا کہ گراسی گراونڈ میں 25اکتوبر کو جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کارکنان نے تیاری بھی شروع کر رکھی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں تحریک انصاف کی جانب سے ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ پارٹی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے اعلان ہوا تھا کہ گراسی گراونڈ میں 25اکتوبر کو جلسہ منعقد کیا جائے گا جس کے لئے پارٹی کارکنان نے تیاری بھی شروع کر رکھی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کا انعقاد پی کے4 کے ایم پی اے عزیزاللہ گران کی نگرانی میں کیا جارہا تھا جس میں دیگر ایم این ایز و ایم پی ایز بطور مہمان شرکت کر رہے تھے جبکہ جلسے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان سمیت دیگر صوبائی قائدین کو بھی مدعو کیا گیا تھا (خبر جاری ہے )

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے حوالے سے سوات کی مقامی قیادت اور ایم پی ایز میں اختلافات پیدا ہو گئے تھے جبکہ کارکنان بھی دو گروپوں میں تقسیم دکھائی دے رہے تھے جس کے بعد  جلسے کو ملتوی کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پیغامات سامنے آرہے ہیں کہ جلسہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے این او سی ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے جیسے ہی این او سی مل جائے گی جلسہ منعقد کرایا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More