گستاخانہ خاکوں کے خلاف جہانزیب کالج کے طلبہ کا احتجاج

جہانزیب کالج کے طلبہ کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جہانزیب کالج سے جلوس کی شکل میں مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرفرانسیسی صدر کیخلاف نعرے درج تھے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) جہانزیب کالج کے طلبہ کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جہانزیب کالج سے جلوس کی شکل میں مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے نعروں کی گونج میں پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پرفرانسیسی صدر کیخلاف نعرے درج تھے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عدنان اسماعیل،سلمان،عدنان ننگیال، زریاب اور دیگرنے کہا فرانس میں جو گستاخانہ خاکے شائع کئے گئے ہیں اس فعل کی ہم مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ پر ہماری جان بھی قربان ہے، رسول ؐ کی شان میں گستاخی ہر گز منظور نہیں،تمام مسلم ممالک ان کے بنائے ہوئے چیزوں سے بائیکاٹ کریں اور ان کے خلاف کھڑے ہوجائے، انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے ساتھ کاروباری رابطے ختم کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More