زمرد کان میں غیر قانونی کھدائی،علاقہ مکین سراپا احتجاج

محلہ زمردکان کے رہائشی علاقے میں غیر قانونی کھدائی کیخلاج سراپا احتجاج بن گئے،کھدائی کا سلسلہ بند نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کی سوات آمد پردھرنا دینے کا اعلان کردیا، محلہ زمردکان میں مافیا زمرد کی تلاش میں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)محلہ زمردکان کے رہائشی علاقے میں غیر قانونی کھدائی کیخلاج سراپا احتجاج بن گئے،کھدائی کا سلسلہ بند نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم کی سوات آمد پردھرنا دینے کا اعلان کردیا، محلہ زمردکان میں مافیا زمرد کی تلاش میں مسلسل کھدائی کررہاہے جس کے سبب محلہ کھوکھلا ہوگیا،کسی بھی وقت پورا علاقہ زمین بوس ہوسکتا ہے،ایم پی اے اورانتظامیہ کو باربار آگاہ کیا گیا مگر کسی نے توجہ نہیں دی جس کے سبب عوام میں تشویش پھیلی ہوئی ہے جنہوں نے حکومت سے جلدازجلد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،ا س حوالے سے عمائدین علاقہ نے سیاسی قائدین کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ محلہ زمردکان وآس پاس کے علاقوں میں کئی ماہ سے ایک مافیا مکانوں کے اندر سے زمردکی تلاش میں کھدائی کررہاہے جس کی وجہ سے محلہ کھوکھلا ہورہاہے،ہم نے حکام کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کی کوشش کی مگر بے سودثابت ہوا،انہوں نے کہاکہ یہ مافیا انتہائی بااثر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اسے ایم این اے اور ایم پی اے کی پشت پناہی بھی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی اس کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں انتظامیہ اور حکومت نے مایوس کردیا ہے کیونکہ انہیں عوام کی تکلیف اور پریشانی کی کوئی فکر نہیں،انہوں نے کہاکہ زمردمافیا کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے جو دوردرازعلاقوں سے سوات میں داخل ہوچکاہے اورزمردلیزکے نام پر پورے شہر کے اندر ٹنل بنارہاہے،انہوں نے کہاکہ باربار مطالبات اور اپیلوں کے باوجود بھی حکا م سو رہے ہیں،ہم زمردکان کے اندر کھدائی کیخلاف نہیں بلکہ کان کی حدود سے باہر رہائشی علاقے میں کھدائی کیخلاف ہیں کیونکہ اس سے مکانات کے زمین بوس ہونے کا خدشہ ہے،انہوں نے کہاکہ مافیا کے سامنے ایم پی اے،ایم این اے،انتظامیہ اور حکومت بے بس ہیں تاہم اہل علاقہ مسئلہ کے حل تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار حکام مذکورہ محلہ میں جاری کھدائی کا سلسلہ بند کرانے اور اس میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں بصورت دیگروزیر اعظم عمران خان کی سوات آمد پر ان کے سامنے احتجاجاََ دھرنا دینے سمیت مظاہروں کا سلسلہ بھی شروع کریں گے،پریس کانفرنس سے سابق صوبائی وزیر وعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما واجدعلی خان،پیپلز پارٹی کے رہنما اقبال حسین،جماعت اسلامی کے یوسف علی،جے آئی یوتھ کے شوکت علی،جمعیت علماء اسلام کے محمداعجازخان،قومی وطن پارٹی کے شوکت علی خان،علاقے کے سرکردہ افرادخان سردار،آصف اقبال اوردیگر نے خطاب کیا اس موقع پر تمام سیاسی قائدین نے اہل محلہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ مسئلہ کے حل تک شانہ بشانہ رہنے کاعزم بھی ظاہر کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More