نشاط چوک میں سپین خان کی قیادت میں دما دم مست قلندر

نشاط چوک مینگورہ میں سپین خان کی قیادت میں عوام کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت، گو عمران گو اور عمران خان مردہ باد کے نعرے لگ گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نشاط چوک مینگورہ میں سپین خان کی قیادت میں عوام کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت، گو عمران گو اور عمران خان مردہ باد کے نعرے لگ گئے۔ مینگورہ کے نشاط میں سپین خان کی قیادت میں عوام کا مہنگائی اور وزیراعظم عمران خان کے دورے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی، لوگوں نے گو عمران گو اور عمران خان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبا دیا ہے، عمران خان صحت کارڈ کا افتتاح کرنے آئے ہیں جو ہمیں قبول نہیں، انہوں نے کہا ہمیں مہنگائی سے چھٹکارہ چاہئے،ہمیں اسپتالوں میں مفت علاج چاہئے،ہم مزید ان سبز باغوں کے بہکاوے میں نہیں آنے والے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مہنگائی کو کنٹرول کریں، ہر دفعہ ہمیں سبز باغ دکھائے جاتے ہیں لیکن اس بار ہم ان لوگوں کے دھوکوں میں نہیں آنے والے اور ہم حکومت کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کرتے نظر آئیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More