مینگورہ میں ٹائیگر فورس کا نیا دھندہ، دکانداروں پر نرخنامے فروخت، انتظامیہ بے خبر

ینگورہ میں ٹائیگر فورس کی جانب سے دکانداروں پر نرخنامے فروخت کردئے گئے، ڈپٹی کمشنر،فوڈ کنٹرولر اور بازار کے صدر کے دستخط کردہ نرخناموں کے پچاس پچاس روپے وصول کئے گئے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ٹائیگر فورس کی جانب سے دکانداروں پر نرخنامے فروخت کردئے گئے، ڈپٹی کمشنر،فوڈ کنٹرولر اور بازار کے صدر کے دستخط کردہ نرخناموں کے پچاس پچاس روپے وصول کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر اور نواحی علاقوں میں خود کو ٹائیگر فورس ظاہر کرنے والے افراد کی جانب سے دکانداروں پراشیائے خوردنوش کے نرخنامے فروخت کئے گئے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فی نرخنامہ پچاس روپے وصول کئے گئے ہیں،نرخناموں پرڈپٹی کمشنر سوات،فوڈ کنٹرولر کے دستخط موجود ہیں اور بازار کے صدر عبدالرحیم خان کے نام سے جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سو سے زائد دکانداروں کو یہ نرخنامے فروخت کئے گئے ہیں جبکہ ابھی تک بازار کے صدر اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے نرخناموں کی فروخت کی ذمہ داری نہیں لی ہے جبکہ وہ اس پورے معاملے سے بے خبر ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے اہلکار یا ٹائیگر فورس کے نام پر نوسربازوں نے دکانداروں سے پیسے بٹورے ہیں۔ دکانداروں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More