سوات میں سرمایہ کاروں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے،یوسف علی

سابقہ صدر چمبر آف کامرس ضلع سوات یوسف علی نے کہا ہے کہ سوات میں انویسٹر کو بلیک میل کرنا قابل قبول نہیں،قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،انتشارکے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا جائے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سابقہ صدر چمبر آف کامرس ضلع سوات یوسف علی نے کہا ہے کہ سوات میں انویسٹر کو بلیک میل کرنا قابل قبول نہیں،قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،انتشارکے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ فوری اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار سابقہ صدر چمبر آف کامرس ضلع سوات یوسف علی نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات کے حسین وادی ملم جبہ میں سمسن گروپ آف کمپنی نے ٹورزم کے بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے،خیبر پختونخواہ حکومت کے تعاون سے متعلقہ کمپنی نے اربوں روپے کے لاگت سے دہشت گردی سے متاثرہ چیئرلفٹ،اسکی ریزارٹ،پی سی ہوٹل سمیت بہترین سہولیات فراہم کرکے سوات کے ٹورزم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ چند عناصر ذاتی مفادات کے خاطر زمینوں کے تنازعات کے آڑ میں مقامی لوگوں میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،اشتعال انگیزی کے نتیجے میں مشتعل افراد کو قانون ہاتھ میں لینے کے لیے اکسایا جا رہا ہے جس سے وادی کے امن خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔اگر امن و امان کو نقصان پہنچایا گیا تو سوات کا ٹورزم ایک مرتبہ پھر تباہ ہوجائے گا۔ فریقین ہوش کے ناخون لیں اور قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے ایسے معاملات کو قانونی راستے کے ذریعے حل کریں،انتظامیہ جلد از جلد دونوں فریقین کے تحفظات دور کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں اورہراسا اور بلیک میلنگ کے روک تھام کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ چند افراد اپنے ذاتی مفادات کے خاطر انویسٹرکے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلارہے ہیں اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ ثبوت کے ساتھ اپنے شکایات کے ازالے کے لیے عدالتوں سے رجوع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلیک میلنگ اورہراساں کرنے کے اس سلسلے پر انتظامیہ اور حکومت انکھیں بند کرینگے تو مستقبل میں سوات میں کوئی بھی انویسٹر نہیں آئے گا جس سے ٹورزم کو نقصان ہوگا۔سوات چیمبر ٓاف کامرس کے سابقہ صدر یوسف علی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان سے انویسٹر کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تاکہ یہاں مزید روزگار کے مواقعے پیدا ہونے کے ساتھ علاقہ ترقی کرے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More