سوات چیمبر آف کامرس کا ماربلز انڈسٹری کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان

سوات سمیت پورے صوبے میں ماربلز فیکٹری مالکان کا بجلی بلوں میں مختلف ظالمانہ ٹیکسز وصولی کیخلاف احتجاج جاری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات چیمبر آف کامرس کا ماربلز انڈسٹری کے ہڑتال کی حمایت کا اعلان،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا کابینہ اور دیگر ذمہ داروں کے ہمراہ تختہ بند  ہڑتالی کیمپ آمد، بھر پور تعاون کی یقین دہانی، مطالبات کے حل کیلئے شانہ بشانہ جدوجہد کا عزم، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر ٹیکسز کو ظالمانہ اور عوام دشمن قرار دیدیا، مطالبات حل کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سوات سمیت پورے صوبے میں ماربلز فیکٹری مالکان کا بجلی بلوں میں مختلف ظالمانہ ٹیکسز وصولی کیخلاف احتجاج جاری ہے سوات میں ماربلز فیکٹریوں اجتجاجا بند ہیں اور اس حوالے سے تختہ بند میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا ہے گزشتہ روز سوات چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدنان علی، نائب صدر علی محمد خان، حاجی احمد خان اور سابق صدر چیمبر یوسف علی خان کے وفد نے احتجاجی کیمپ جاکر یکجہتی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ماربلز فیکٹری مالکان کے مطالبات مان کر ہزاروں لوگوں سے روزگار چھیننے سے گریز کرے ملک پہلے ہی معاشی زبوں حالی کا شکار ہے اور اوپر سے صنعتوں کو بجلی بلز اور ٹیکسوں کی بھر مار کیوجہ سے بند کرانے پر مجبور کیا جا رہا ہے صدر عدنان علی اور یوسف علی خان نے ماربلز ایسوسی ایشن کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More