ٹھیکداروں نے ملاکنڈ ڈویژن میں تعمیراتی کام بند کرنے کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سول انجینئر کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج،ٹھیکیداربرادری میں غم وغصے کی لہر،سوات سمیت پورے ڈویژن میں تعمیراتی کام بند کرنے کا اعلان کردیا،انصاف ملنے تک پوری مشنری روکی رہے گی،محکمہ معدنیات اور ایری گیشن پہلے اپنی حدود کا تعین کریں،برادری کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کریں گے،اس حوالے سے گذشتہ روز آل کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نادرشاہ،قیصر خان،ارشدعلی،جاوید،شیرمحموداورڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دیگر ٹھیکیداروں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روزسول انجینئر محسن علی بائی پاس پر کام میں مصروف تھا کہ اس دوران محکمہ معدنیات والوں نے آکر ان کیخلاف بلا وجہ ایف آئی آر درج کرائی اور انہیں تھانے اور بعدازاں جیل بھیج دیا گیا جبکہ ان کیخلاف ناقابل ضمانت دفعات لگادئے انہوں نے کہاکہ ٹھیکیداراصل معماران ہیں جو تعمیراتی کام اور محنت کے ذریعے علاقے کو خوبصورتی بخشتے ہیں مگر مقام افسوس ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے،انہوں نے کہاکہ اس ظلم کیخلاف ہم صوبائی سطح پر اجلاس طلب کریں گے تاہم سردست پورے ڈویژن میں جاری تمام تر ترقیاتی کام بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں اورانصاف ملنے تک تمام تر مشنری روکی رہے گی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہمیں انصاف اورتحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری اورٹھوس اقدامات اٹھاکر ٹھیکیداروں کی پریشانی دور کرے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More