فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،ریسٹورنٹ سیل،بھاری جرمانے عائد

کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی جانب سے لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ ملاوٹ کے خلاف مہم جاری کی گئی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی جانب سے لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ ملاوٹ کے خلاف مہم جاری کی گئی ہے۔فوڈ اتھارٹی سوات آفس کے اعلامیہ کے مطابق ضلع سوات کی تحصیل بابوزئی کےعلاقوں میں کاروائیاں کی گئی۔ ہزاروں لیٹر دودھ کے نمونے لے کر موقع پر جدید لیبارٹری سے چیک کئے گئے۔ملاوٹ پر بھاری جرمانے عائد اور دودھ کو ضائع کیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں پاپڑ انڈسٹری کوناقص صفائی پر جرمانہ کیا گیا۔ خوراک سے وابستہ مختلف کاروبار ریسٹورنٹس اور کریانہ کی دوکانوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ایک ریسٹورنٹ سیل اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بھی جرمانے عائد کئے گئے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے عوام کو معیاری خوراکی اشیاء کی فراہمی اور ملاوٹ کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہیں۔ کسی بھی شکایت پر عوام فوڈاتھارٹی سوات آفس کیساتھ رابطہ رکھیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More