میڈیا کالونی کا افتتاح، صحافیوں کی سکروٹنی کی جائے گی، کامران بنگش

میڈیا کالونی میں ورکنگ جرنلسٹس کو پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ سوات میں قائم ہونے والی میڈیا کالونی پر صرف صحافیوں کو حق ہے ،کسی بھی صحافی کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے آج سوات میں ہاوسنگ سو سائٹی کا افتتاح کیا جس میں چالیس کنال میڈیا کالونی کے لئے دی گئی ہے۔ کامران بنگش نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات کے صحافیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا،میڈیا کالونی سوات کے صحافیوں کی لا زوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کالونی میں ورکنگ جرنلسٹس کو پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے، برائے نام صحافیوں کے ذریعے حقیقی صحافیوں کی حق تلفی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More