الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، کامران بنگش

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کامران خان بنگش نے کہاہے کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن اور سیاحت کے فروغ میں نمایاں کردار اداکیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کامران خان بنگش نے کہاہے کہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن اور سیاحت کے فروغ میں نمایاں کردار اداکیا ہے،صوبائی حکومت سوات کے صحافیوں کے مسائل کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہے ہیں،الیکٹرانک میڈیا کے کردار کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے تین رکنی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،کمیٹی میں صدر سعید الرحمن اور گورننگ باڈی کے اراکین نیاز احمد خان اور سلیم اطہر شامل تھے،کمیٹی نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو سوات کے صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگا ہ کیا جس پر کامران خان بنگش نے یقین دلایا کہ سوات کے صحافیوں نے امن اور سیاحت کے فروغ کے لئے جو کردار اداکیا ہے وہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا اور اس ضمن میں حکومت ہر ممکن اقدام اٹھائے گی انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں جامع منصوبہ بندی اپنائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ کارکن صحافیوں کو ان کے حقوق دلاکررہیں گے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا بھی صحافیوں کے مسائل کے حل اور انہیں مراعات اور سہولیات دینے میں سنجیدہ ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More