سوات میں فوڈ اتھارٹی کی ناقص خوراکی اشیاء کے خلاف کارروائیاں جاری

کارروائی کے دوران مختلف دکانوں سے ایکسپائر اشیاء اور غیر معیاری خوراکی مواد موقع پر ضبط کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے زائد المیعاد اور ناقص خوراکی اشیاء کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر ڈاریکٹر فوڈ اتھارٹی اسد قاسم کی نگرانی میں سوات کی ٹیم نے جمعہ کے روز بھی کارروائی کی۔تحصیل بابوزئی کے علاقوں میں خوراک سے وابستہ دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران مختلف دکانوں سے ایکسپائر اشیاء اور غیر معیاری خوراکی مواد موقع پر ضبط کیا گیا۔ ساتھ میں خوراک سے وابستہ کاروبار کی جیو ٹیگنگ بھی کی گئی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More