سوات میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ریسٹورنٹ اور آئسکریم سنٹر سیل

ناقص صفائی اور چائنہ سالٹ کے استعمال پر ایک ریسٹورنٹ سیل جبکہ متعدد کوجرمانہ کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی تحصیل بابوزئی اور تحصیل بریکوٹ میں ناقص اور ملاوٹی اشیاء کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ناقص صفائی اور چائنہ سالٹ کے استعمال پر ایک ریسٹورنٹ سیل جبکہ متعدد کوجرمانہ کیا گیا۔ گوگدرہ کے علاقہ میں ایک آئسکریم سنٹر کو مضر صحت کیمیکل اور کپڑوں کا رنگ جوکہ آئس کریم میں ڈالا جارہاتھا کی بناء پر سیل کردیا گیا۔ حکام کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشنز جاری رکھے ہوئے ہیں اور خوراک سے وابستہ کاروبارکی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More