فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، جعلی مصالحہ کی فیکٹری سیل کردی گئی

فیکٹری کے اندر مصالحے میں بڑے پیمانے پر مضر صحت اشیاء کی ملاوٹ کی جارہی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) فوڈاتھارٹی سوات کی خفیہ اطلاع پر تحصیل بابوزئی کے علاقہ تاج چوک میں چھاپہ،جعلی مصالحہ کی بڑی فیکٹری پکڑی گئی۔ذرائع کے مطابق فوڈاتھارٹی کی ٹیم کو ملاوٹ مافیہ کے خلاف تشکیل کردہ خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے سے اطلاع ملی کہ تاج چوک منگورہ میں ایک خفیہ فیکٹری جعلی اور انتہائی مضر صحت مصالحہ تیار کررہی ہے۔ جس پر فوڈاتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم فوری طور پر پہنچ گئی۔ فیکٹری کے اندر مصالحے میں بڑے پیمانے پر مضر صحت اشیاء کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ سینکڑوں من مصالحہ کو تحویل میں لیا گیا۔ فیکٹری کو موقع پر سیل کیا گیا جبکہ مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More