سوات پریس کلب کو ڈی سیل کرنے کےعدالتی احکامات جاری

محکمہ اطلاعات کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز پریس کلب کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے حکومت کی جانب سے سیل کردہ پریس کلب کو کھولنے کا حکم دے دیا۔ روزنامہ شمال سوات کے چیف ایڈیٹر غلام فاروق بنام صوبائی حکومت وغیرہ رٹ میں ان کے وکیل اورنگزیب کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے پریس کلب کھولنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سوات پریس کلب کے موجودہ ممبران اور دیگر اُن صحافیوں جن کو ممبر شپ نہیں دی جارہی تھی انہوں نے محکمہ اطلاعات کو درخواست دی تھی کہ پریس کلب پر اخباری مالکان اور دیگر غیر صحافی افراد کا قبضہ ہے اس لئے پریس کلب کو سیل کرکے حکومتی سرپرستی میں سکروٹنی اور انتخابات کرائے جائیں جس پر صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ روز پریس کلب کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More