سوات،ٹک ٹاک کی ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے خود کو گولی ماردی

حمید اللہ ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بنا رہا تھا جس کے لئے اُس نے پستول سر پر رکھی اور ٹریگر دباتے ہی گولی چل گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے کبل میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان نے خود کو گولی ما ردی۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بناتے ہوئے 19 سالہ نوجوان حمید اللہ ولد علاؤالدین نے خود کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔حمید اللہ ٹک ٹاک کے لئے ویڈیو بنا رہا تھا جس کے لئے اُس نے پستول سر پر رکھی اور ٹریگر دباتے ہی گولی چل گئی۔نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More