کانجو بازار میں چھوٹے گوشت کے نام پر بچھڑوں کی قربانی کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانجو بازار میں صبح سویرے ان بچھڑوں کو ذبح کیا جاتا ہے جن کی عمریں چند ماہ تک ہوتی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو بازار،سمبٹ مٹہ اور دیگر علاقوں میں چھوٹے گوشت کے نام گائے کے بچھڑوں کی قربانی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ یہ علاقے میں عرصہ دراز سے گائے کے چھوٹے گوشت کیلئے شہرت رکھتے ہیں لیکن اب یہ کاروبار مقامی گائے کے بچھڑوں کیلئے وبال جان بن گیا ہے، بہت ہی کم عمر بچھڑوں کو ذبح کرکے فروخت کیاجاتا ہے جس پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کانجو بازار میں صبح سویرے ان بچھڑوں کو ذبح کیا جاتا ہے جن کی عمریں چند ماہ تک ہوتی ہیں جوکہ مقامی گائے کی نسل کشی کیساتھ ساتھ صحت کیلئے بھی فائدہ مند نہیں ہے جبکہ اتنے چھوٹے جانوروں کو ذبح کرنا تشدد کی علامت ہے جوکہ انسانی معاشرہ کیلئے خطرناک ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More