قمبر میں فائرنگ کرنے والے سابقہ پولیس اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کلاشنکوف اور پستول سے ہوائی فائرنگ کی تھی جبکہ نشے کی حالت میں وہاں موجود لوگوں کو گالیاں بھی دے رہا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ قمبر میں نشے کی حالت میں فائرنگ کرنے والے سابقہ پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ و شراب بھی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر میں دن دیہاڑے نشے کی حالت میں فائرنگ کرنے والے سابقہ پولیس اہلکار اکبر حسین ولد فضل غفار سکنہ رنجو گٹ بلوگرام کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں 283,500 15AA کے دفعات شامل ہیں -290

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کلاشنکوف اور پستول سے ہوائی فائرنگ کی تھی جبکہ نشے کی حالت میں وہاں موجود لوگوں کو گالیاں بھی دے رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو بوتل شراب جس میں دو لیٹر سے زائد شراب تھی برآمد کرلی گئی جبکہ کلاشنکوف نما بندوق،تیس بور پستول،ایک رائفل 12بور،10 عدد کارتوس اور دو عدد فکس میگزین بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More