سوات، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، حکومتی نمائندے غائب ہوگئے

لوگوں نے اعلیٰ حکام سے لوڈشڈنگ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، عوامی نمائندے غائب، لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرلیا۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت دیگر تحصیلوں میں بجلی کی لوڈشیدنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، گرمی کی شدت میں اضافے اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ دوسری جانب حکومتی نمائندوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی زما مرضی زما والے غائب ہوگئے ہیں دوسروں کے خلاف بولنے والے اب مکمل خاموش ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے لوڈشڈنگ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More