اہلیان کالام اور اتروڑ میں تصادم، بازار بند ، ٹرانسپورٹ معطل، سیاح پھنس گئے

انتظامیہ کے مطابق یرغمال اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے کوشش جاری ہے

سوات( زما سوات ڈاٹ کام) کالام اور اتروڑ کے اقوام کے مابین  تصادم کے باعث مین کالام بازار بند کردیا گیا، سیکڑوں کی تعداد میں سیاح بھی پھنس گئے۔ ہفتہ کی صبح کالام اور اتروڑ کے سرحدی علاقہ کینئی بانڈہ میں دونوں اقوام کے مابین آلو کی فصل کاشت کرنے پر تصادم ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔ حالات کی کشیدگی کے باعث کالام بازار بند کردیا گیا تھا جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی، اتروڑ اور کالام میں سیکڑوں کی تعداد میں سیاح بھی پھنس گئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق یرغمال اور پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے کوشش جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More