کالام اتروڑ اقوام تنازعہ، گرینڈ جرگہ جاری، تین ہزار سے زائد ایف سی و پولیس اہلکار کالام میں موجود

اگر گرینڈ جرگہ ناکام ہوگیا تو حکومتی رٹ قائم کرنے کے لئے پولیس کی بڑی کارروائی کا بھی امکان ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے سیاحتی مقام کالام میں اتروڑ اور کالام کے اقوام کے مابین گرینڈ جرگہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق دونوں اقوام کے تنازعے کے حل کے لئے گرینڈ جرگہ صبح سے جاری ہے جس کے لئے کالام میں تین ہزار سے زائد پولیس اور ایف سی جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران تیس سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر گرینڈ جرگہ ناکام ہوگیا تو حکومتی رٹ قائم کرنے کے لئے پولیس کی بڑی کارروائی کا بھی امکان ہے۔ آخری اطلاعات تک کالام میں گرینڈ جرگہ جاری رہا جس میں سیاسی اور علاقائی مشران بھی شریک رہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More