کالام اتروڑ تصادم، ریکسیو نے 15زخمیوں اور تین جاں بحق افراد کو اسپتال پہنچایا

میڈیکل ٹیم نے پندرہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کالام ہسپتال منتقل کر دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اہلیان کالام اور اتروڑ کے مابین تصادم میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہیں میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔ میڈیکل ٹیم نے پندرہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے کالام ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ تین جاں بحق افراد کو بھی ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا ۔کالام ہسپتال کے ڈاکٹروں نے تین افراد کے موقع پر جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری طرف مقامی لوگوں کےمطابق پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 23 افراد زخمی ہوچکے ہیں مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More