ایریگیشن میں جونئیر کلرکس کے پوسٹوں پر ایم پی اے فضل حکیم کے بھتیجے اور دیگر من پسند افراد کی بھرتی کا انکشاف

دیگر پوسٹوں پر وزیر اعلیٰ کے حلقہ سے قریبی بندوں کو بھرتی کیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں جونئیر کلرکس کی بھرتیوں میں خرد برد،اے سی ایریگیشن سوات سرکل کا بیٹا، فضل حکیم کا بھتیجا،ایس ڈی او ایریگیشن سب ڈویژن سوات کا بیٹا،چاروں پوسٹوں پر وزیراعلیٰ کے حلقے سے قریبی بندوں کی بھرتی انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں جونئیر کلرکس کے پوسٹوں پر من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنماء فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ ایک پوسٹ پر ایم پی اے فضل حکیم کا بھتیجا، اے سی ایری گیشن سوات سرکل کا بیٹا،ایس ڈی او ایری گیشن سب ڈویژن سوات کا بیٹا اور چار دیگر پوسٹوں پر وزیر اعلیٰ کے حلقہ سے قریبی بندوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو میرٹ اور انصاف کی سراسر خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی جاری ہے اور ہر محکمے میں من پسند افراد بھرتی کئے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More