امانکوٹ میں خودکشی کے واقعے کا ڈراپ سین،قتل میں ملوث خاتون اور اس کا بیٹا گرفتار

پولیس نے دونوں ملزمان گرفتار کرلئے ہیں اور دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں خودکشی کے واقعے کا ڈراپ سین، قاتل بیوی اور بیٹا نکلا، ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں 26جولائی کو ملائکہ نامی خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کی تھی کہ اس کے شوہر مراد علی نے خودکشی کی ہے جس کے بعد خاتون پشاور منتقل ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رحیم آباد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور خاتون کو پشاور سے واپس منتقل کیا اور دوران تفتیش خاتون نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف بھی کرلیا، قتل کی واردات میں خاتون کا بیٹا بھی اس کے ساتھ شریک تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان گرفتار کرلئے ہیں اور دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More