بحرین میں بارہ سالہ بچے کے ساتھ ذیادتی،ایک ملزم گرفتار

دوسرے ملزم کی نشاندہی کے لئے پولیس کی تفتیش جاری ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )بحرین پولیس نے بارہ سالا بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو دھرلیا۔دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق  بارہ سالہ بچے سکنہ بیل کیدام نے گزشتہ روز بحرین پولیس اسٹیشن آکر بیان دیا کہ میرے والد نے بیل کیدام میں پوچا خان سے زمین اجارے پر لی ہے جس میں ہم نے مارو اور مٹر کاش کی ہے جسکو بندر آکر نقصان پہنچاتے ہیں میں ہر روز بندر کو بھگانے کے خاطر وہاں جاتا ہوں۔کل بھی میں وہاں پر بندر بھگانے کے خاطر گیا تھا تو اسی دوران نورعالم ولد شیرعالم  اوردوسرےشخص نے چہرا کپڑے کے زریعے چھپایا ہوا تھا۔ ، میرے چیخ وپکار پر نورعالم نے پستول نکال کر مجھے زبردستی اٹھایا اور ایک خالی مکان لے گئے۔ وہاں پر دونوں نے زبردستی بدفعلی کی۔ جبکہ مجھے دھمکی دی  اور مارا پیٹا کہ راز فاش کرنے پر ہم آپ کی ماں کو اٹھالیں گے۔

بحرین پولیس نے ملزمان کے خلاف ppc 506.377/34.53cpa کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک ملزم نورعالم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جبکہ دوسرے ملزم کی نشاندہی کے لئے پولیس کی تفتیش جاری ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More