سوات کوہستان میں طغیانی، رابطہ وپل اور واٹر سپلائی سکیم متاثر

وادی کالام کے داخلی سڑک پر رابطہ پل سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے بحرین تا کالام ٹریفک بند ہوگئی، جس کی بحالی پر کام شروع کیا جاچکا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کوہستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے رابطہ پل اور واٹر سپلائی سکیم متاثر۔ وادی اتروڑ کے علاقہ ثمرباغ فقیر آباد پل دریا برد ہونے کے باعث کئی خاندانوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک اور رابطہ پل بحالی پر کام شروع کردیا ہے۔دوسری طرف وادی کالام کے داخلی سڑک پر رابطہ پل سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے بحرین تا کالام ٹریفک بند ہوگئی، جس کی بحالی پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ ادھر جالبنڈ گہیل خوڑ میں بھی درمیانے درجے کے سیلاب نے واٹرسپلائی پائپ لائن بند ہونے کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More