صدارتی ایوارڈ یافتہ محمد معاز نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کوالیفائی کرلیا

معاز خان ورلڈ سکاوٹ آرگنائزیشن کی معاونت پر ورلڈ سکاوٹ جمبوری میں پاکستان سکاوٹ بوائز ایسوسی ایشن کی طرف سے نمائندگی کرچکے ہی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)نجی تعلیمی ادارے خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج سوات  کے طالب علم محمد معاز  نے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) میڈیکل انٹری ٹیسٹ (نیشنل ایم ڈی کیٹ(2021) کوالیفائی کرلیا ،طالب علم محمد معاز نے 151 نمبرات حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے اور ادارے کے نام کیا۔معاز خان ورلڈ سکاوٹ آرگنائزیشن کی معاونت پر ورلڈ سکاوٹ جمبوری میں پاکستان سکاوٹ بوائز ایسوسی ایشن کی طرف سے نمائندگی کرچکے ہیں  جبکہ صدر پاکستان و چیف سکاوٹ اف پاکستان کے طرف سے صدارتی ایوارڈ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے ،اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیکر صوبے کے سظح پر نمایاں پوزیشنز حاصل  کئے ہیں ۔ خپل کور ماڈل سکول کے مزید دو طلباء محمد ادریس نے 146 اور نعمان نے 141 نمبر حاصل کر کے میڈیکل ٹیسٹ پاس کیا ہے۔  محمد معازکا کہنا تھا کہ میرے اس کامیابی کا سہرا خپل کور ماڈل سکول کے پرنسپل، استاذہ کرام اور والدین کو جاتا ہے ،جن کی محنت ، شفقت اور دعاوں سے میں نے یہ کامیابی حاصل کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More