خپل کور ماڈل سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

زما سوات ڈاٹ کام (04مئی2019ء)خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج سوات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء اور دیگر سٹاف میں انعامات کے ساتھ عمرے کے دو ٹکٹ بھی دے دی گئی،گذشتہ روز خپل کورماڈل سکول کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کاا نعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ڈائریکٹر محمد علی خان اور پرنسپل محمد ثناء الحق قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سال پہلے چند کمروں سے شروع ہونے والا خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج میں اس وقت 1700طلباء معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جس میں 850یتیم اور غریب بچوں کی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی کفالت بھی کی جاتی ہے۔ اس وقت سکول کے دو سیکشنز بوائز کیمپس اور گرلز کیمپس کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولت بھی موجود ہیں۔جس میں یتیم بچّوں اور بچّیوں کے لئے بہترین رہائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس ادارے نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلبہ نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مقابلوں میں شرکت کرکے نمایاں پوزیشنز حاصل کئے اور ادارے کیلئے نام کمایا۔ اس موقع پرطلباء میں بہترین کارکردگی پرکیش ایوارڈز دیئے گئے اسی طرح سٹاف ممبرز میں بہترین کارکردگی پر کیش ایوارڈز لینے والوں میں فضل سبحان، رحمت علی، طارق احمد، فضل وھاب، مس کفایت سید، میڈم جمیلہ اور پرنسپل محمد ثناء الحق قاضی شامل تھے۔ دیگر ایوارڈز لینے والوں میں کامران خان، محمد عارف، لیاقت علی،محبوب علی، رحمت علی،اعجاز خان، عبدالمجید، گوہر علی،حاجی محمد،عصمت علی،شیر محمد، عقیل زمان، اختر حُسین،اسحاق خان،فیصل خان، فضل رحمان،قاری رحمت علی اورابراھیم کے ساتھ سکاؤٹس میں امین اللہ اور محمد معاذ بہترین سٹوڈنٹ آف دی ایئر شامل تھے۔اس موقع پر دلاور خان پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول منگورہ، بیرسٹر امجد ہلال، تاج محمد خان ڈائریکٹر اقرا ء سکول اینڈ کالج کانجو، محمدسرور خٹک، خپل کور ایمبسڈر برائے UK شفیع اللہ خان اور خپل کور فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ممبر ان میں سے امیر نوشاد،مرادخان، فضل علی، کے ساتھ بچّوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران طلباء و طالبات نے ٹیبلو، ملّی نغمے اور روایتی پشتواتھنڑ پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔ تقریب کے دوران سٹاف ممبرزمیں عمرہ کے لئے لکی ڈرا کے ذریعے قرع اندازی کی گئی جس میں ادارے کے خوش نصیب پی ای ٹی فضل غفاراورکُک گلزارخان کے عمرے کے لئے نام نکل آئیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More