سوات میں بارشوں نے تباہی مچادی،مسجد بھی شہید

متاثرہ لوگوں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ، آسمانی بجلی گرنے سے بلوگرام میں مسجد بھی شہید ہوگیا ۔شدید بارشوں کے باعث سوات کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلے نکلنے سے شدید نقصانات پہنچے، بلوگرام میں سیلابی ریلہ نکلنے سے کئی مکانات اور دکانیں زیر آب آگئے جس میں لاکھوں روپے کا سامان بہہ گیا ، سیلابی ریلہ گھروں کے اندر داخل ہونے سے استعمال کی اشیاء سمیت تین موٹر سائیکل، تین رکشے اور پک اپ گاڑی اپنے ساتھ بہا کر لے گئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے سے چالیس دکانیں بہہ گئیں جس سے لوگوں کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچا ، متاثرہ لوگوں نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More