آفات سے نمٹنے اور ممکنہ منصوبہ بندی یقینی بنانے کے حوالے سے ورکشاپ

ورکشاپ میں شراکا کو قدرتی آفات کے دوران اور بعد میں پیدا ہونی والی صورتحال پر تربیت دی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) محکمہ ریلیف و آباد کاری کے ذیلی ادارے پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سوات آفس کانفرنس روم میں آفات سے نمٹنے اور ممکنہ منصوبہ بندی یقینی بنانے کے حوالے سے آگاہی کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ میں ضلع سوات سے ضلعی محکموں کے آفیسرز شریک ہوئے۔ پی ڈی ایم اے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حماد علی، ایم آئی ایس آفیسر وقار علی شاہ، کوارڈینیٹر ساجد علی اور ایڈمنسٹریٹر سردار زیب شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں شراکا کو قدرتی آفات کے دوران اور بعد میں پیدا ہونی والی صورتحال پر تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد پہاڑی علاقوں میں قدرتی آفات اور ناگہانی صورتحال میں سرکاری اداروں کی زمہ داریوں اور روابط کو جدید دور کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کا کہنا تھا کہ ناگہانی آفات میں قیمتی جانوں کے ضیاء کو روکنے اور نقصانات کو کم کرنے کے لئے اداروں کے درمیان مضبوط روابط کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ ایسے میں اداروں کو پی ڈی ایم اے کے قواعد پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ان کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے آگاہی ورکشاپس تواتر سے ہونے چاہیے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More