سیدو شریف ، نامعلوم افرادنے گھر میں گھس کر سوزوکی ڈرائیورکو قتل کردیا

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیدو شریف کے علاقہ شاہین آباد میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 45 سالہ شخص کو قتل کرکے اُس کی سوزوکی ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق علاقہ شاہین آباد میں سوزوکی ڈرائیور فضل تواب جو گھر میں اکیلا تھا اور گھر کے افراد خوازہ خیلہ گئے ہوئے تھے۔45 سالہ فضل تواب کو گھر میں اکیلا پا کر نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں اُ س کے گھر میں گھس گئے اور وہاں پر اُسے تیز دھار آلے سے قتل کردیا جبکہ اس کی سوزوکی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش  کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کردیا جبکہ وہاں سے شواہد بھی اکھٹے کئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More