مالم جبہ میں زریاب ہوٹل کا افتتاح کردیا گیا

ہوٹل ہر قسم کی جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کا ساتھ ساتھ سیاحوں کو پرسکون ماحول فراہم کررہا ہے ۔ یہاں کا سٹاف خندہ پیشانی سے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں برف پوش پہاڑوں کے دامن میں واقع زریاب ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ہے ۔پہاڑوں کے دامن میں واقع زریاب ہوٹل کے نظارے ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ہوٹل کے ارد گرد برف کے سفید گالوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سیاح اس منفرد ہوٹل کے قیام سے بھی کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ہوٹل ہر قسم کی جدید سہولیات سے آراستہ ہونے کا ساتھ ساتھ سیاحوں کو پرسکون ماحول فراہم کررہا ہے ۔ یہاں کا سٹاف خندہ پیشانی سے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے ۔ہوٹل منتظمین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں جدید سہولیات سے آراستہ ایسا دوسرا کوئی ہوٹل نہیں ہیں ، ہوٹل میں انٹرکانٹیننٹل، چائنیز،پاکستانی اور مختلف قسم کے کھانے بھی تیار کئے جاتے ہیں۔ زریاب ہوٹل کا افتتاح گزشتہ روز سوات ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحیم نے کیا ۔افتتاحی روز کثیر تعداد میں سیاح بھی شریک ہوئے اور تمام شرکاء کو مفت کھانا بھی فراہم کیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More