معاشرے کے ارتقاء میں صحافی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ارشد خان سیکرٹری انفارمیشن

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پر خطاب اوربعدازاں ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیوسوات کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ ارشدخان نے کہاہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں،قلم کے ذریعے مثبت رپورٹنگ کر صحافی معاشرے کے ارتقاء میں نمایاں کردار اداکرسکتے ہیں۔سوات کے صحافیوں کو جو سے قبل ہی میڈیا کالونی میں مالکانہ حقوق کے پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے دورہ کے موقع پر خطاب اوربعدازاں ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیوسوات کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سوات پریس کلب کے صدر سعید الرحمن،سوات یونین آف جرنلٹس کے صدر محبوب علی نے انہیں سوات پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگا ہ کیا۔

سیکرٹری انفارمیشن ارشدخان نے سوات پریس کے مختلف شعبوں اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے بہت مشکل وقت دیکھا ہے اور انتہائی جانفشانی سے انہوں نے اپنے علاقے اور عوام کی نمائندگی کی ہے،صوبائی حکومت ان کی کاؤشوں کو سراہتی ہے اور یہ امید رکھتی ہے کہ صحافی بھی معاشرے کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

 انہوں نے سوات کے صحافیوں کو خوشخبری دی کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کی ذاتی دلچسپی سے جون سے قبل ہی سوات پریس کلب کے صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کئے جائینگے ” موجودہ صوبائی حکومت میڈیا کالونی سمیت پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح و بہبود پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اس کے ساتھ صحافیوں کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے “

انہوں نے مزید کہاکہ  سوات ہمارا مشترکہ گھر ہے اورسوات پریس کلب میرا دفتر ہے جہاں ہم مل بیٹھ کر سوات کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرینگے ” صحافی برادری کے اختلافات ختم ہونے پر ان کو مبارک باد دیتا ہوں اور توقع رکھتا ہوں کہ وہ مسائل کے حل کیلئے اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ کوششیں کرینگے، صوبائی اطلاعات نے اس سال ایک ارب روپے صرف اخبارات کے اشتہارات کے لئے مختص کئے اورہیں اور ساڑھے8 کروڑ روپے اخبارات کو ریلیز کردیئے گئے ہیں”

ارشد خان نے  کہاکہ انڈومنٹ فنڈ کو ڈبل کردیا گیا ہے اور اب ہر صحافی کی مختلف اداروں کے ساتھ رجسٹریشن کراکے ان کا علاج اور سکالرشپ دیا جائے گا،

انہوں نے سوات پریس کلب و یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ کے نومتنخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔بعدازاں سیکرٹری اطلاعات نے  و تعلقات عامہ ارشد خان نے ریجنل انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو سوات کا دورہ کیا۔ ریجنل انفارمیشن آفیسر نظام الدین نے سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ کو انفارمیشن آفس اور پختونخوا ریڈیو کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر انتظامی امور اور انفارمیشن اور تعلقات عامہ سے متعلق کارکردگی میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ دورے کے موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان کا کہنا تھا کہ اضلاع میں عوام کو معلومات کی فراہمی اور تفریح فراہم کرنے میں ریڈیو کا اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، صوبائی کابینہ سے خیبر پختونخوا پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل/ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2021ء کی منظوری اس کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کا مقصد صوبائی حکومت کے اقدامات کی نچلی سطح پر تشہیر کو ممکن بنانے کے ساتھ ساتھ اشتہاری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ پالیسی کے تحت صوبائی حکومت سرکاری اشتہارات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ ویب سائٹس، سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی تشہیر کرسکے گی۔ ان کاکہنا تھا کہ عوام تک درست معلومات کی بروقت فراہمی کے حوالے سے  ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ پالیسی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر صحافت کو تقویت ملے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More