چارباغ، کمرے میں گیس بھرجانے سے تین بچے جاں بحق

اُس کی بیوی بے ہوش ہو گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) چارباغ میں کمرے میں گیس بھرجانے سے تین بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں بے ہوش ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ میں اختر علی نامی شخص کے گھر کے ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے اُس کا پانچ سالہ بیٹا حضرت شاہ، چار سالہ بیٹی وجیہہ اور دو سالہ مناہل جاں بحق ہو گئی جبکہ اُس کی بیوی بے ہوش ہو گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں بچے شہید پولیس اہلکار اختر علی کے تھے ، اختر علی کی بیوہ نے کمرے میں گیس ہیٹر جلا یا ہوا تھا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر جانے سے وہ بے ہوش ہوگئی اور تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More