سوات پریس کلب نئی ممبرشپ کے لئے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرلی

صوبائی حکومت کو پریس کلب کے حوالے بریفنگ اور سپاس نامہ کی منظوری دی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب کے کابینہ کا اہم اجلاس پریس کلب کے حوالے سے اہم فیصلے، نئے ممبر شپ کے لئے صحافیوں سے درخواستیں طلب، سوات پریس کلب میں زیر صدارت صدر سوات پر یس کلب سعید الرحمان کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سوات یونین اف جرنلسٹس اور ایگزیکٹیو کونسلکے معزز ممبران نے شرکت کی، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس میں نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری، نئے ممبران کی ممبرشپ، پریس کلب کی تعمیر وترقی اور دیگر امور پر بحث کی گئی، اجلاس میں متفقہ طور پر وزیراعلی خیبربختونخوا سے حلف لینے کا فیصلہ کیاگیا اور صوبائی حکومت کو پریس کلب کے حوالے بریفنگ اور سپاس نامہ کی منظوری دی گئی، اس کے ساتھ کابینہ نے مشترکہ طور پر نئے ممبران کو ممبر شپ دینے کی پالیسی کو منظور کرلیاجس کے تحت نئے ممبران پریس کلب سیکرٹری سے ممبر شپ فارم حاصل کرکے درخواستیں دے سکتے ہیں۔ نومنتخب کابینہ نے پریس کلب کے امور کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کئے، اجلاس میں سوات پریس کلب کے کابینہ کے ارکان میں صدر سعید الرحمان کے علاوہ، محبوب علی، نیازاحمدخان، سلیم اطہر، شیرین زادہ، ٖغفورخان عادل، حضرت بلال، فضل رحیم خان، ناصرعالم، حضرت علی، شیرازخان، عصمت علی اخون، افتخار علی، خورشید عمران، فضل خالق خان اور جاویداقبال میرخانخیل نے شرکت کی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More