ڈاکٹر بخت منیر کے اہلخانہ نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

ہمارے بیٹے کے قاتل اسکی دوسری بیوی اور برادرنسبتی ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)اسلام آباد میں قتل ہونے والے سوات کے رہائشی ڈاکٹر بخت منیر کے اہلخانہ نے اصل قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا، ہمارے بیٹے کو دوسری بیوی نے اپنے بھائیوں سے ملکر قتل کرکے جائیداد اور کاروبار پر قبضہ جمایا اور بے گناہ افرد کو پھنسا کر قانون کی انکھوں میں دھول جونکنے کی کوشش کی، ان خیالات کاا ظہار مقتول ڈاکٹر بخت منیر کے والد مسین، والدہ اور بھائی غنی رحمن نے مقتول کے بچوں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے ڈاکٹر بخت منیر کو 21اگست 2021کو نماز عشاء کے بعد اس کی دوسری بیوی مسماۃ حکیمہ کی ایما پر اس کے بھائیوں، سردار علی عرف برہان الدین اور رحمت اللہ عرف سید احمد خان نے قتل کیا اور پھر گاڑیوں کی چھابیاں چھپا کر اسے اسپتال نہ پہنچانے دیا جبکہ کلینک اور اسپتال کے سی سی ٹی وی کمیروں کو بھی خراب کیا، انہوں نے کہا کہ ملزمان جرم چھپا کر تھانے میں اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کراکر بے گناہ افراد کو پھنسادیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹے کے قاتل اسکی دوسری بیوی اور برادرنسبتی ہیں جو اب ہمیں اور ہمارے پوتوں کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے اور ہمارے پوتوں کی جان کو خطرہ ہے اس لئے ہم وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سمیت آئی جی اسلام آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہماری جائیداد اور کاروبار کو بھی واگزار کریا جائے بصورت دیگر ہم مقتول کے بچوں سمیت خود سوزی کرنے پر مجبور ہوں گے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More