انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا دورہ سوات

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے تھانہ مینگورہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگایا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)انسپکٹر جنرل آ ف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا دورہ سوات، انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کو ریجنل پولیس آفس ملاکنڈ پہنچے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،آئی جی خیبر پختونخواہ نے ماڈل پولیس سٹیشن مینگورہ میں (آٹومیشن پراجیکٹ آف پولیس پراسس) کا افتتاح کیا،افتتاح کے دوران اْن کے ساتھ ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر، ڈی پی اْو سوات زاہد نواز مروت و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کو (آٹومیشن پراجیکٹ آف پولیس پراسس) پرتفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی پی نے تھانہ مینگورہ کا دورہ کیا اور اسلحہ، آرمز ایمونیشن کو چیک کیا،دورے کے دوران تھانہ مینگورہ کے تفتیشی عملہ سے ملے اور اْن کے ساتھ زیر تفتیش کیسز پر تبادلہ خیال کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے تھانہ مینگورہ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگایا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے ڈی آر سی مینگورہ کا دورہ کیا،ڈی آر سی ممبران سے ملاقات کی اور ڈی آر سی مینگورہ کے پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا،آئی جی پی نے ڈی آر سی ممبران کے کاوشوں کا سراہا اور ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، معظم جاہ انصاری نے ریجنل پولیس آفیس ملاکنڈ میں پولیس افسران و جوانوں کو بہترین کارکردگی پر توصیفی سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں عرفان اللہ ڈی پی اْو لوئر دیر، فاروق جان ایس ڈی پی او تیمرگرہ، سعید الرحمان ڈی ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر، سب انسپکٹر محمد اکرام اللہ ایس ایچ اْو تھانہ تیمرگرہ، اے ایس آئی نصیر خان تھانہ تیمرگرہ، اے ایس آئی آصف خان آئی ٹی لیب تیمرگرہ، ہیڈ کانسٹیبل اسرار الحق تھانہ تیمرگرہ، کانسٹیبل شاہ حسین ضلع باجوڑ، سلیمان خان پی آر او ڈی پی اْو باجوڑ شامل ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More