خیبر پختونخوا، سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلئے گئے، آئی جی پولیس

۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ بہت ہی خطرناک نیٹ ورک ہے جس کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا،لوئر دیر اور چکدرہ میں 5 اگست کو سیاحوں کو لوٹنے کے واقعات پیش آئیں۔ آئی جی پولیس معظم جا ہ انصاری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے سوات کے علاقے میں 9 اگست کو دوڈکیتی کے واقعات رونما ہوئے ،تمام واقعات کی تفتیش کے لئے تمام اداروں نے مل کر کام کیا ۔انہوں نے کہا  کہ ان وارداتوں میں ملوث 4 افراد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان سے 102 موبائیل فونز ، 4لاکھ 15 ہزار نقد روپے برآمد کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان سے ایک گاڑی ،موٹرسائیکل ،پستول اور جعلی نمبر پلیٹس بھی برآمد کرلئے گئے  ہیں۔ملزمان سیکورٹی اہلکاروں کی ٹوپیاں پہن کرکارروائی کرتے تھے۔  ملزمان تخریب  کاری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ بہت ہی خطرناک نیٹ ورک ہے جس کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More