سوات ، بنجوٹ سے فرار ہونے والے دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرلیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام کام )سوات پولیس نے علاقہ بنجوٹ سے فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ  اور گولہ باردو برآمد کرلیا گیا۔ دونوں دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ۔ سوات کے علاقہ بنجوٹ میں 23 مئی کو پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ دونوں گرفتار دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، اس موقع پر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنجوٹ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد رپوش ہونے والے دہشتگرد رفیع اللہ عرف جواد اور اس کے سہولت کار عصمت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، بنجوٹ مین جھڑپ کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی اور مقامی شخص زخمی ہوا تھا۔آئی جی اختر حیات خان نے مزید کہا کہ ہر سال سیاحتی سیزن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، امن کی خرابی کے لئے پڑوسی ملک سے تشکیلیں ہوتی ہے ،اس سال باجوڑ اور دیر کی جانب سے داخلے کی کوشش کی گئی .آئی جی خیبر پختون خوا نے کہا کہ گرفتار سہولت کار نے دہشت گرد کو رپوش کرانے کے بعد اسلحہ چھپا لیا تھا جسے کارروائی کے دستی بم، جیکٹس اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے ، ایک اور دہشت گرد ذاکر اللہ فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے .آئی جی اویل چی گرفتار دہشت گرد گزشتہ سال افغانستان سے آیا تھا، 2012 میں باقاعدہ افغانستان میں ٹریننگ بھی حاصل کی تھی۔ گرفتار دہشت گرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ۔ آئی جی خیبر پختون خوا نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویژں کے امن کو دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے ، دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جا رہی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More