پولیس کے اعلیٰ حکام اور ٹاؤن فلاحی ایکشن کونسل کے مابین اہم بیٹھک

کانجو ٹاؤن میں چوری ،ڈکیتی اور دیگر جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کے تدارک کے لئے تجاویز پیش کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے کانجو ٹاؤن شپ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام اور ٹاؤن فلاحی ایکشن کونسل کے مابین اہم بیٹھک ہوئی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی ارشد خان، ڈی ایس پی کبل زاہد خان ، ایس ایچ او محمدانور،  ایڈیشنل ایس ایچ او شریف اللہ اور ٹاؤن فلاحی ایکشن کونسل کے صدر رحیم شاہ خان، جنرل سیکرٹری برکت علی ، سئینر نائب صدر اقبال علی ، چئیرمن ڈاکٹر احسان اللہ ، ریٹائرڈ اے سی بحر کرم خان  اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹاؤن شپ کے صدر رحیم شاہ خان نے کانجو ٹاؤن میں چوری ،ڈکیتی اور دیگر جرائم کی بڑھتی وارداتوں  پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کے تدارک کے لئے تجاویز پیش کیں۔  ایس پی ارشد خان اور ڈی ایس پی زاہد خان نے جرائم کی روک تھام  کے لئے پولیس اور کمیونٹی کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو ناگزیر قراردیتے ہوئے کہاکہ کانجو ٹاؤن شپ میں پولیس نفری کو بڑھایا جائے گا اور پولیس پٹرولنگ میں اضافے اور  راییڈرز کو بھی تعینات کیا جائے گا، اسی طرح کانجو ٹاؤن شپ کے 12 داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے تاکہ ان کی مدد سے جرائم پیشہ افراد تک رسائی ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ٹاؤن کے مکینوں سے تعاون طلب کیا اور کہاکہ ہم باہمی طور پر اقدامات اٹھاکر ہی جرائم کی بیخ کنی ممکن بناسکتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More