کانجو ٹاؤن شپ میں بجلی کا مسلہ حل ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پراجیکٹ ان ایکشن، کانجوٹاؤن شپ میں بجلی کامسئلہ حل، ٹاؤن شپ کے مکینوں میں خوشی کی لہردوڑگئی، حاجی بخت کرم خان نے بجلی ٹرانسفارمر کامعاملہ اٹھاکرپی ڈی کے دفترپہنچ گئے، پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ کوعوامی تشویش سے آگاہ کردیا، چاردنوں سے بجلی ٹرانسفارمرخراب ہونے سے سیکٹرAمیں بجلی کی سپلائی معطل رہی، سیکٹر(A) کے مکین حاجی بخت کرم کو صورتحال سے آگاہ کیاحاجی بخت کرم نے مکینوں کیساتھ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے پاس پہنچ کر مسئلہ حل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کانجوٹاؤن شپ سیکٹر(A) میں چاردن قبل بجلی ٹرانسفارمرکی خرابی کے باعث علاقہ اندھیرے میں ڈوباہواتھا، جبکہ گرمی کے باعث لوگوں کو شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑرہاتھا، علاقے کے مکینوں نے مختلف لوگوں اورحکام سے رابطہ کیا۔ لیکن کوئی شنوائی حاسل نہ ہوسکی، بعدمیں انہوں نے کانجو ٹاؤن شپ کے صدرحاجی بخت کرم خان کے پاس جاکران کوپوری صورتحال سے اگاہ کردیاجس پر حاجی بخت کرم خان مکینوں کو ساتھ لیکرسوات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر لعل بادشاہ کے دفتر پہنچ گئے اور پی ڈی کو پوری صورتحال سے آگاہ کردیا، جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسفارمر نصب کرکے مسئلہ حل کردیا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More