چیئرمین ایف بی آر کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف صنعت کار سراپااحتجاج

جاری کردہ نوٹیفکیشنز کو صنعت اورکارخانوں کی بندش کیلئے حربہ قراردیدیاگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ایف بی آر کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف صنعت کار سراپااحتجاج، آخری حد تک جانے کا اعلان ٗ ایف بی آر کی طرف سے 15اپریل تک ڈیڈلائن کو صنعت کاروں نے مستردکرتے ہوئے ظلم کے خلاف ڈٹ گئے،ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے، ایف بی آر کی طرف سے راتوں رات جاری کردہ نوٹیفکیشنز کو صنعت اورکارخانوں کی بندش کیلئے حربہ قراردیدیاگیا، جاری کردہ 16 نوٹیفکیشنز کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور فنانس بل 2019 میں فاٹا اور پاٹا کیلئے جو چھوٹ دی گئی تھی اسے برقرار رکھا جائے اور نوٹیفکیشنز جاری کرنے سے قبل سابق فاٹا اور پاٹا کے چیمبرز کو اعتماد میں لیا جائے، سوات چیمبرز کے زیراہتما م تقریب میں چیئرمین FBR اشفاق خان کی رویہ اورظالمانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت، تفصیلات مینگورہ کے ایک مقامی ہوٹل میں سوات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام صوبہ خیبرپختونخوا میں سابق فاٹا اورپاٹا سے تعلق رکھنے والوں نے تقریب میں شرکت کی، جس میں سوات چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدنان علی، صنعت کاروں کے کوارڈینیٹر شکیل زادہ،سابق صدر سوات چیمبر یوسف علی خان، حاجی احمدخان، حاجی نورمحمد، شیراز خان، الحاج زاہدخان، ڈاکٹرذاکرمحمد، علی شیرمیاں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے FBRکے چیئرمین کی طرف سے ظالمانہ اقدامات اورصنعت دشمنی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ شکیل زادہ نے اس بارے حاضرین کوتفصیل کے ساتھ آگاہ کیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورکابینہ کی طرف سے سابقہ فاٹا اورپاٹاکو 2023تک ہرقسم ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاگیاتھا لیکن اس کے باوجود مذکورہ چیئرمین اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے صنعت کاروں کوریلیف دینے کے بجائے ان کو تکلیف پہنچاکر اس علاقے میں صنعت کاپہیہ جام کرنے کے درپے ہیں مقررین نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پختون بیلٹ مذکورہ چیئرمین اس طرح کے اقدامات اٹھاکر علاقے میں مسائل اورمشکلات پیداکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی غلط اقدامات کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات اورکمرتوڑمہنگائی کاسامناہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال میں راتوں رات 14نوٹیفکیشن جاری کرکے مذکورہ چیئرمین اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم ٹیکس نہیں دے رہے ہیں۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم جنرل سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس کے علاوہ تمام ٹیکسز اورکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم دیگرٹیکسز کی مد میں اربوں روپے اداکررہے ہیں انہوں نے خبردارکیاکہ اگریہ ظالمانہ سلسلہ بند نہ کیاگیاتو ہم مجبوراً آخری حد تک جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More