ہیلپنگ ہینڈ کے سیزنل پروگرام کے تحت تیرہ ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیجز تقسیم

یتیموں ، بیواؤں اور معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر خشک راشن کے پیکیجز فراہم کیے جارہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ  محمد سلیم منصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  اس سال ہیلپنگ ہینڈ کے سیزنل پروگرام کے تحت   تیرہ ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیجز تقسیم   کیے جا رہے ہیں۔سوات خیبر پختونخواہ , آزاد کشمیر اور گلگت سمیت پاکستان بھر کے ستاون اضلاع  میں چھ کروڑ بائیس لاکھ   روپے  مالیت کے ان فوڈ پیکجز سے  پچانوے ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ یتیموں ، بیواؤں اور معذور افراد کو ترجیحی بنیادوں پر خشک راشن   کے پیکیجز فراہم کیے جارہے ہیں۔ غیر سرکاری فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ پاکستان بھر میں غریب اور مستحق افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک میں پہلی ترجیح مستحق  اور ضرورت مند افرادمیں وہ   یتیم بچے ، بیوہ خواتین اور معذور   افراد شامل  ہیں جن کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ تیرہ مختلف پروگرامز کے تحت پاکستان کے اسی سے زائد اضلاع  میں کام کررہی ہے۔ ان شعبوں میں یتیم بچوں کی کفالت ، معذور افراد کی جامع بحالی ، سکلز ڈویلپمنٹ، سیزنل پروگرام  اور ان کائنڈ گفٹس پروگرام بھی شامل ہیں۔ ریجنل منیجر حافظِ امین اللہ  نے کہا کہ اسلام غریب اور ضرورت مند  افراد کی مدد کرنے اور ان کی فلاح و بہبود  کی ترغیب دیتا ہے۔  ہیلپنگ ہینڈ دیگر پروگرامز کے ساتھ  ہر سال رمضان کے موقع پر غریب، مسکین، یتیم اور بیوہ خواتین کے لیے  فوڈ پیکجز کی فراہمی  کا اہتمام کرتی ہے۔ اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے ہیلپنگ ہینڈ کے تحت   اس سال بھی رمضان کے موقع پر چھ کروڑ روپے سے زائد  مالیت  کے فوڈ پیکجزپاکستان کے چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More