بجلی کے بلوں کے خلاف سوشل بائیکاٹ کریں گے، سپین خان

بجلی لوڈشیڈنگ اور شدید مہنگائی نے عوام کا جیبا دوبھر کردیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سابقہ جنرل کونسلر وسماجی شخصیت سپین خان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جبکہ حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، مینگورہ مین بازار میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سپین خان نے کہا کہ سوات میں جنگلات کو شدید آتشزدگی کے باعث نقصان پہنچا جبکہ وزیر اعلیٰ نے دورہ تک نہیں کیا اور نا ہی کسی قسم کی سہولیات فراہم کی، بجلی لوڈشیڈنگ اور شدید مہنگائی نے عوام کا جیبا دوبھر کردیا ہے ۔ حکومت ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر بجلی کے بلوں سے سوشل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More