بدھ مت کے پیروکاروں نے سوات میوزیم میں امن کی گھنٹی کا افتتاح کرلیا

سوات امن کا گہوارہ ہے دنیا بھر میں بدھ مت ماننے والوں سے درخواست ہے کہ وہ سوات آئیں اور اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )تھائی لینڈ کے رہائشی بدھ مت مذہب کے عالمی راہب ارا اعوان سو سمیت تیس افراد نے جنت نظیر وادی سوات کا دورہ کیا اور اپنے مذہبی مقامات میں عبادت کی۔بدھ مت کے پیروکاروں نے سوات کی تاریخی میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ”بیل آف پیس“ یعنی امن کی گھنٹی لگاکر اُس کا افتتاح کیا۔ میوزیم میں موجود ایک پتھر پر نقش ”بدھا“ کے پاؤں کے نشان کے سامنے عبادت کی اور میوزیم میں بدھ مت کے آثار کی زیارت کی۔ تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور راہب ارا اعوان سو نے بتایا کہ آج سوات آکر بہت خوشی ہوئی اور اپنے مذہبی عبادت خانوں میں عبادت کی۔ سوات امن کا گہوارہ ہے دنیا بھر میں بدھ مت ماننے والوں سے درخواست ہے کہ وہ سوات آئیں اور اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کریں۔سید نیاز علی شاہ باچا ریجنل آفسر مالاکنڈ ڈویژن اف آرکیالوجی اینڈ میوزیم نے بتایا کہ تھائی لینڈ وفد نے سوات میوزیم میں ”بیل آف پیس“ یعنی امن کی گھنٹی لگائی جس کا مقصد سوات کو پر امن قرار دینا ہے۔ تھائی لینڈ سے آنے والے بدھ مت کے ماننے والوں کو سوات آنے کی دعوت والئی سوات کے پوتے اور سابق ایم این اے شہزادہ میانگل عدنان اورنگزیب نے دی تھی، جو گذشتہ ماہ ایبٹ آباد میں ایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کر گئے تھے ۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More