سوات، میٹرک نتائج کا اعلان، سنگوٹہ پبلک سکول اور الاظہر کی پہلی پوزیشن

الاظہر انسٹیٹیوں کے طالب علم حزب اللہ نے 1079نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ الاظہر انسٹی ٹیوٹ کے سید نعما ن اقبال اور نوید حسین نے 1078 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، سنگوٹہ پبلک سکول کی طالبہ اور الاظہر نسٹیٹیوٹ کے طالب علم نے 1080 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ سوات تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جماعت دہم کے سائنس گروپ میں سنگوٹہ  پبلک سکول کی طالبہ منال انعام اور الاظہر انسٹیٹیوٹ  کے طالب علم  سیار احمد  نے 1080 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، الاظہر انسٹیٹیوں کے طالب علم حزب اللہ نے 1079نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ الاظہر انسٹی ٹیوٹ کے سید نعما ن اقبال اور نوید حسین نے 1078 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جنرل گروپ میں پرائیویٹ طالبہ آسماء بی بی نے 976 نمبر لے کر پہلی،ہائیر سیکنڈری سکول طو طالئی کے طالب علم سیف اللہ نے 975 نمبر لے کر دوسری جبکہ گرلز ہائی سکول چینکلئی کی طالبہ نجیلہ نواز نے 968 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More