سیلاب کے بعد پانی اور ملبہ ہٹانے کے لئے اقدامات ہورہے ہیں،ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان

صورتحال کے پیشِ نظر اداروں کو پہلے سے متحرک کردیا گیا اور اس سلسلے میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں سیلاب متاثرین کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، سیلابی صورتحال کے دوران ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیشِ نظر اداروں کو پہلے سے متحرک کردیا گیا اور اس سلسلے میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے دوران آفیسرز فیلڈ میں موجود رہے اور تمام اقدامات کی نگرانی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول سے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا ایک مشک کام تھا جو احسن طریقے سے انجام دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہسپتالوں کو بھی الرٹ رکھا گیا اور زخمیوں کو طبی امداد بروقت پہنچائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ ریلیف اقدامات شروع کردی گئی ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی، ملبہ اور دیگر مواد ہٹانے کے لئے عملہ دن رات مصروف عمل ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے بعد وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More