مینگورہ خوڑ میں شدید طغیانی، سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

اوڈیگرام کے برساتی نالے میں ایک بچی بہہ کو جاں بحق ہو گئی ہے ، اسی طرح متاثرہ علاقوں میں عمارتوں کی دیواریں بھی گر چکی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیلابی ریلے مکانات اور دیگر عمارتوں میں داخل ہونے سے لوگوں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ضلعی انتظامیہ نے امدادی سرگرمیاں تیز کردی ہے جبکہ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں متحرک کردیا گیا۔ مینگورہ شہر کے علاقوں بنگلہ دیش،ملابابا اور مکانباغ میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے ۔ مینگورہ خوڑ میں بدھ کے روز آنے والی طغیانی کے باعث سیلابی ریلوں کا پانی گھروں، مارکیٹوں اور دیگر عمارتوں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید نقصان اُٹھانا پڑا، متاثرہ علاقوں میں موجود سکولوں میں بھی پانی داخل ہوگیا تھا اور بچے پھنس چکے تھے جس کے بعد ریسکیو اور دیگر امدادی تنظیموں نے بچوں کو با حفاظت سکولوں سے نکال لیا تھا۔

مکانات میں پانی داخل ہونے سے گھریلوں سامان مکمل طور پر خراب ہوگیا جبکہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلے اپنے ساتھ مویشی اور گھریلوں ساز و سامان بھی بہا کر لے گئے ۔ متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور تمام ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ دوسری جانب کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اوڈیگرام کے برساتی نالے میں ایک بچی بہہ کر جاں بحق ہو گئی ہے ، اسی طرح متاثرہ علاقوں میں عمارتوں کی دیواریں بھی گر چکی ہے ۔

متعدد سکولوں سمیت پریس کلب میں بھی پانی داخل ہونے سے شدید نقصان ہوا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More