سیدو شریف میں 20 سالہ نوجوان چاقو کے وار سے قتل

ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقے ناصر خیل کالج کالونی سیدو شریف میں 20 سالہ نوجوان کو چاقو سے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا ۔ ابرار ولد شکیل احمد سکنہ ناصر خیل کالج کالونی سیدو شریف کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا گیا جس کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال لایا گیا مگر زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ملزم سلیمان ولد برکت علی سکنہ سیدو نے وقتی تکرار پر چاقو سے وار کرکے قتل کیا۔ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ  ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More