کبل ، معمولی تکرار پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، خود بھی خودکشی کرلی

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کررہےہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل میں معمولی تکرار پر بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق کبل بابا جی محلہ میں دو بھائیوں اکرام اللہ اور رفیع اللہ کے مابین کسی بات پر وقتی تکرار شروع ہوگئی  جس کے نتیجے میں ایک بھائی نے فائرنگ کرکے دوسرے بھائی کو شدید زخمی کردیا جبکہ بعد میں خود پر بھی گولی چلائی جسکے نتیجے میں دونوں بھائی اکرام اللہ اور رفیع اللہ ولد شیر زادہ ساکن کبل کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے،مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کررہےہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More